وزیراعظم عمران خان کی قیادت اورویژن کی کامیابی پرہرمحب وطن کویقین کامل ہے، ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدارتی امیدوار ملک عابد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اورویژن پرہر محب وطن کو یقین کامل ہے ۔ انشااللہ عمران خان پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں کامیاب ہوجائینگے اور تمام بدنیت سیاستدان سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدل کا نظام اوریکساں نظام تعلیم ایسے منصوبے ہیں جن پر پوری ایمانداری سے کام کیا جارہا ہے انشااللہ اگر صرف نظام عدل اورنظام تعلیم بھی پاکستان میں موثر کردارادا کرنے لگے تو ہماری قوم کا ترقی کا سفر سالوں سے مہینوں میں بدل جائےگا۔