کرپٹ ٹولہ کا بیماریوں کے بہانے لندن بھاگنے کا پلان بے نقاب ہورہا ہے، خفیہ بیماریوں کا شکار شریف برادران اورمریم نواز کی خفیہ سازشیں بدترین ناکامی سے دوچارہونگی، عابد ملک
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدارتی امیدوار ملک عابد نے کہا ہے کہ 2014 میں لندن پلان کا الزام لگانے والوں کا اپنا لندن بھاگ پلان بے نقاب ہوچکا ہے۔ کرپٹ ٹولہ ایک ایک کر کے بیماریوں کے بہانے باہر بھاگنے اور پاکستان کے بدترین مخالفین کیساتھ گٹھ جوڑ میں مصروف ہے جوکہ انتہائی تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طرح شہباز شریف اورمریم نواز بھی خفیہ بیماریوں کا شکار ہیں اور بیرونی خفیہ ایجنسیوں کیساتھ مل کر خفیہ سازشوں پرعملدرآمد کیلئے لندن پلان ترتیب دے رہے ہیں ۔ پاکستانی ایجنسیز اورحکومت انشااللہ ان تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گی اور ان کو مزید بے نقاب کریں گی۔
ملک پر تیس سال برسراقتدار رہنے والے جب حساب دینے کی باری آئی تو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے جاتی امرا والوں کی حقیقت پوری قوم پر آشکار ہوچکی ہے۔ انشااللہ تعالیٰ ان کی پس پردہ بنی گئی سازشیں بدترین ناکامی سے دوچار اور ملکت خداداپاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں سب سے آگے ہوگی۔