وزیراعظم عمران خان عوام پاکستان کی آخری امید ہیں، کرپٹ نظام کیخلاف جہاد میں فتح ہماری ہوگی، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان عوام پاکستان کی آخری امید ہیں ۔ کرپٹ نظام کیخلاف جس تندہی اور بلند ہمتی سے انھوں نے جہاد کا آغاز کیا ہے اس میں فتح انشااللہ ضرور ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کواورعوام پاکستان کے ساتھ مل کر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہے تاکہ عوام کا جمہوریت اور سیاست پر جو اعتبار ان کی وجہ سے قائم ہوا ہے وہ قائم رہے بلکہ روزبروز بڑھتا رہے۔ اس مقصد کیلئے ہمیں کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد میں برسرپیکار وزیراعظم عمران خان کا دست وبازو بننا چاہیے۔
تحریک انصاف فرانس کے صد رکے طور پر منتخب کرنے پر تمام دوستوں اورکارکنان کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔ انشااللہ ان سب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کو آگے لے کر جائوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جمہوری اقدار کے فروغ اورکرپشن اور بوگس نظام کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔