حکومت کے تمام فیصلے شفافیت کی اعلیٰ مثال اورعوامی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں جبکہ کرپٹ اپوزیشن اورافسرشاہی کیلئے کمیشن کی بندش جیسی تبدیلی جان لیوا ہے، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے موجودہ نظام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے باہمی افہام وتفہیم سے کر رہی ہے اور کسی بھی منصوبے یا فیصلے پر عوام کو اندھیرے میں نہیں رکھا گیا جو کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آج تک پاکستان میں ایسی شفاف حکومت نہیں آئی جو تمام منصوبوں اورفیصلوں پرعوام کو آن بورڈ لے اور عوامی رد عمل پر اپنے فیصلے واپس لے ۔ آج سے پہلے کرپٹ حکومتوں نے اربوں کے منصوبے بنائے اور اربوں روپے کمالیے ۔ عوام پر مہنگائی اورٹیکسوں کا بوجھ ڈالتے رہے مگر کبھی کسی منصوبے پر عوامی رد عمل کی پرواہ نہیں کی گئی۔ موجودہ حالات میں کرپٹ سیاستدان اور ان سے کمیشن کھانے والے بیوروکریٹس تباہی کا شکار ہوچکے ہیں اور ہاتھ مل رہے ہیں جوکہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔