پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیراعظم عمران خان کے 67ویں سالگرہ پر پی ٹی آئی فرانس کے زیراہتمام سالگرہ کی پروقار تقریب،امت مسلہ کا روشن ستارہ قرار دیا گیا، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک عابد نے قائد عمران خان کے 67ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سالگرہ کی پروقار تقریب میں تمام راہنمائوں اورکارکنوں اوران کے توسط سے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقت میں مسلم امہ کا روشن ستارہ بن کر سامنے آئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے انھوں نے وزیراعظم کی مسند سنبھالی ہے تمام عالمی فورم پر انھوں نے توہین رسالت اور مسلمانوں اوراسلامائزیشن کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کی سرکوبی کیلئے نمایاں اورموثر ترین آواز اٹھائی ہے۔
اللہ تعالیٰ انھیں زندگی کی تمام خوشیاں نصیب فرمائیں اوربطوروزیراعظم ان کے نیک مقاصد میں کامیاب وکامران اورسرخرو فرمائییں۔ الہی آمین۔