سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے 107 چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے دورہ سرائے عالمگیر کے موقع ہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت سے سیاسی انتقام مسلم لیگ ن کا منشور نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ جلد از جلد عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملے انہوں نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قایدین میاں برادران نے ہمیشہ ملکی ترقی اور بقا کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا آج مسلم لیگ ن کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے تیزی سے کام جاری ہے جس سے ناصرف قوم کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ اس منصوبے کی تکمیل سے دنیا میں تجارتی رُخ بھی بدلے گا جس میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی انہوں نے کہاکہ میاں برادران کی کاوشوں سے آج پاکستان میں ترقی و عوامی خوشحالی کا سورج طلوع ہورہاہے جو دشمن اور دوست نما دشمن ممالک کی تکلیف ہے اورہ وطن عزیز میں منفی کاروائیاں کررہے ہیں اورپاک افواج نے دشمن کی منفی چالوں کوناکام کرکے دنیا کو اپنے ہونے کا احساس دلایاہے انہوں نے کہاکہ ہم منفی طاقتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنی منفی حرکتوں سے باز آجائیں پاک افواج، حکومت اور عوام ملکی ترقی و بقاکے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں اور اپنے اس عہد پر آج بھی قائم ہیں کہ ملکی ترقی کے حوالے سے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے طالبان ہوں یا ظالمان کسی سے ڈرنے والے نہیں اب پاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن و منشور ہے اور کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے۔