سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) میاں برادران نے ہر موڑ پر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا ہے، کرپشن کا ناسور کسی صورت بھی گوارہ نہیں ناہی ہمیں کرپٹ لوگوں کی ضرورت ہے سیاستدان ہوش کے ناخن لیں ماضی کی طرح پاناما لیکس کو اوچھال کر دشمن منفی عزائم کی تکمیل چاہتاہے اس حوالے سے ہمیں عدلیہ پر بھروسہ کرناہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عابد رضا حلقہ این اے 107 نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں دیکھا جائے تو ناموس رسالت کی گستاخی کا مسلہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا مسلمانوں نے یوٹیوب کی بندش کا مطالبہجس کے مقابلے میں ملالہ یوسف زئی کی کہانی کے ذریعے عوامی سوچ کو تبدیل کر دیا گیا،جبکہ وکی لیکس کا واقع بھی بھولنے والی بات نہیں مجھے یہ کہنے میں آر نہیں کہ کچھ بد خصلت لوگ ایسے ہیں جو کھاتے پاکستان کا ہیں وفاداری غیروں سے رکھتے ہیں جو اپنے زمینی آقا کے حکم پر محب وطن عوام کو ورغلاتے ہیں ہمیں ایسے واقعات کے رزلٹ بھی یاد رکھنے چاہیے انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج اور حکومت پاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے نقطے پر متفق ہیں جبکہ چین کے تعاون سے راہداری منصوبے سمیت دوسرے بہت سے ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں اور انشااللہ یہ منصوبے عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت کومضبوطی فراہم کریں گے یوں کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان دنیاکی باوقار اقوام کی صف میں کھڑاہوگا اصل میں ہماری یہ کامیابیاں دشمن کے ساتھ بعض دوست نما دشمن طاقتوں کو بھی پریشان کررہی ہیں ایسی منفی طاقتیں دہشتگردوں کے ذریعے قوم کو خوفزدہ کرنے میں ناکامی کے بعدپاناما لیکس جیسے ایشو سے ملک میں جمہوری نظام کو سبوتاث کرنا چاہتی ہیں قوم کو یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ ابھی کچھ دن پہلے پاک فوج نے انڈین جاسوس گرفتار کیا جس سے ایسی بہت سی منفی طاقتیں بے نقاب ہوئیں ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے تھیں اپنی اصلیت چھپانے کے لیے آ ج بھی وکی لیکس اور ملالہ یوسف زئی واقع کی طرح پاناما لیکس کا سہارا لے کر ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہیں لیکن انھیں ناکامی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ میاں برادران عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کا نام ہے اور وہ ملک و قوم کے خلاف کسی اقدام کو قبول نہیں کرتیقوم کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اوردشمن طاقتیں ایک بار پھر عوام کو ورغلانے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں لیکن ماضی کی طرح ناکامی دشمن کا مقدر بنے گی