وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معاف نہیں کرنا چاہئے۔
Abid Sher Ali demands life ban on players involved in match-fixing
فیصل آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد عابد شیرعلی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سخت فیصلےنہ کیے توکرکٹ کوبڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہعوام کے ذریعےعمران خان کوسڑکوں پرلائیں گے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ لال حویلی غریب لوگوں کی امانت ہے، واپس دلائیں گے اور یہاں غریبوں کو بسائیں گے، بلیک منی شاہ محمود کےپاس آکروائٹ منی ہوجاتی ہے۔