وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی 145 محمد اکبر غوری و دیگر تقریب سے خطاب کررہے ہیں 84 چیئرمین ہمارے ہیں 145 یو سی 110 میں خطاب 145 ایک کروڑ کی گرانٹ کا بھی اعلان
فیصل آباد (وقائع نگار) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد سٹی کا میئر وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشاورت سے میئر گروپ سے ہی ہو گا۔ بلدیاتی الیکشن میں میئر گروپ کے حمایت یافتہ 84 چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و وائس چیئرمین پی ایچ اے اکبر غوری کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں محمد سرور، شعبان گل، محمود اختر، میاں رشید، محمد افتخار ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکبر غوری ہارا نہیں اسے ہرایا گیا ہے اور ہم اس دھاندلی کو نہیں مانتے ۔ یونین کونسل 110 سے ہمارا چیئرمین آج بھی اکبر غوری ہے اور یہ ہی اس یونین کونسل میں تمام ترقیاتی کام کروائے گا۔ انہوں نے یونین کونسل 110 کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے نوکریوں پر سے پابندی اٹھا لی ہے ، اب انشاء اللہ این اے 84 کے ہر بیروزگار کو نوکری دیں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری جیت سے ثابت ہو گیا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے متفق ہیں، جو لوگ کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کا گراف نیچے آ رہا ہے ان انتخابات کا رزلٹ ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔