دبئی (یس ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کو دبئی میں ایمبیسیڈر ایپریسی ایشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دبئی میں عابدہ پروین کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عابدہ پروین کی موسیقی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
اس موقع پر وزیر خصوصی جاوید ملک نے کہا عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام میں پوشیدہ امن ،انسانیت اور محبت کا پیغام جس خوبصورت انداز میں عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے اس سے پاکستان اور اسلام کا امن پسند چہرہ دنیا میں مزید اجاگر ہوا ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان کے مثبت امیج اجاگرکرنے میں ثقافت موسیقی اور فنون لطیفہ کا ایک اہم کردار ہے اور پاکستانی فنکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔