counter easy hit

عابدہ پروین کو معہ اسکے 5بچوں کو بھٹہ خشت سے آزاد کرایا ہے

Abida Parveen

Abida Parveen

گجرات(انور شیخ سے)گزشتہ روز آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کی درخواست پر محکمہ لیبر نے بھٹہ مالک محمد اقبال اور طارق محمود ساکن صابر کوٹ تحصیل کھاریان کو دفتر میں بلایا اور لیبر لیڈر پیر زادہ امتیاز سید بھی موقع پر موجود تھے واقعات کے مطابق ایک بھٹہ مزدور محمد اعجاز متذکرہ بھٹہ مالکان کے بھٹہ پر آج سے3/4ماہ قبل فوت ہوگیا تھا بھٹہ مالکان نے متوفی کی بیوی عابدہ پروین کو پونے تین لاکھ روپے کے عوض اپنے بھٹہ پر پابند کررکھا تھا لیبر یونین APFUTUنے متذکرہ متوفی کی تمام نام نہاد پیشگی بھٹہ مالکان سے معاف کروا کر متوفی کی بیوہ عابدہ پروین کو معہ اسکے 5بچوں کو بھٹہ خشت سے آزاد کرایا ہے