کھاریاں(نیئر صدیقی سے) تین دن ہونے والی بارش نے ٹی ایم اے کی اہلیت کا پول کھول دیا۔ پورا شہر جزیرے کا منظر پیش کرنے لگا۔ گلیاں ندی نالوں میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں شہر اور گردو نواح میں حالیہ بارش کے بعد پانی کے نکاس کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں نالیاں ابھی تک پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ ٹی ایم اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے پانی کے نکاس کیلئے فی الفور کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کیا جا سکے۔