counter easy hit

فاٹا سے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن کا خاتمہ صرف چند دنوں کی بات: وزیراعظم

لنڈی کوتل: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) کا خاتمہ مہینوں کی بات نہیں رہی بلکہ چند دنوں کا مسئلہ ہے اور یہ (فیصلہ) سیاسی نعرہ نہیں، وقت کی اہم ضرورت ہے۔گذشتہ روز کو خیبر ایجنسی جمرود میں تھرڈ گورنر خیبرپختونخوا فاٹا یوتھ اسپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ‘برطانوی حکمرانوں نے اپنے وسیع تر مفادات کے حصول کے لیے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن تشکیل دیا لیکن موجودہ حالات کے تناظر ضروری ہے ایف سی آر کی جگہ ملک میں رائج قانون کو نافذ کیا جائے’۔

وزیراعظم نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات میں جانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے غیرمعمولی کام کیا اور فاٹا بل کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے فاٹا کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کریں اور ہم اپنا وعدہ وقت پر پورا کریں گے’۔

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں فاٹابل غائب ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘فاٹا بل کا وعدہ پورا کرنا کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضہ ہے’۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فاٹا کے قانون سازوں نے بھی قومی قوانین پر اپنے دستخط کیے لیکن مذکورہ قوانین کا اطلاق فاٹا میں نہیں ہوتا۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) فاٹا بل پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی میز پر شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ایف سی آر چند دنوں میں ماضی کا حصہ ہوگا اور وفاقی حکومت اس کے وسائل کو بروئے کار لا کر قبائلی علاقوں کے شہریوں کو ان کے حقوق فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہمیں شرمندگی ہے کہ قومی وسائل میں سے فاٹا کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں محرومی کا سامنا ہے تاہم اب فیصلہ کیا جا چکا کہ فاٹا کو تمام وسائل اور حقوق حاصل ہوں گے خصوصاً قبائلی نوجوانوں کو بہترین مواقع ملیں گے تا کہ وہ دیگر شہروں میں اپنا آپ منوا سکیں۔فاٹا یوتھ اسپورٹس فیسٹیول میں 3 ہزار کھلاڑی 7 قبائلی ایجنسیوں اور 6فرنیٹر ریجن سے 30 مختلف کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وزیرداخلہ احسن اقبال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website