لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے شادی کی ایک شاندار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے شاہانہ شادی کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، شادی کی تقریب میں نامور شخصیات شامل ہوئیں،
دولہا اور دلہن دونوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی لاہور ہائیکورٹ کے جج شہرام خان کی بیٹی کیساتھ ہوئی، محتاط اندازے کے مطابق شادی پر 10کروڑ روپے خرچہ ہوا۔ دلہن کا لہنگا معروف انڈین ڈریس ڈیزائنر انیتا ڈونگرے نے تیار کیا ، اس لہنگے کی قیمت صرف ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔