About progress to access Rehman Bhola
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی حوالگی سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے تھائی پولیس کو سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات جمع کرادی ہیں، عبدالرحمان عرف بھولا بنکاک جیل کے اسپتال میں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو گردوں میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا، ممکنہ طور پر کل تک ملزم کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایف آئی اے حکام کو ملزم تک رسائی فراہم کی جائے گی۔