counter easy hit

تحریک انصاف عوامی امیدوں کی آخری کرن ہے: حاجی ابرار اعوان

Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(عمیر بیگ)تحریک انصاف عوامی امیدوں کی آخری کرن ہے۔ تبدیلی کے کامیاب سفر سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مگر اب عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں جن کے تعاون سے پاکستان تحریک انصاف اپنی مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے اور بد عنوان طرز حکمرانی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گی۔