counter easy hit

حکومت نے غریبوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا‘حاجی ابرار اعوان

 Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ ، غریبوں کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریگی، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف فرانس حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد حکمران جماعت کی نام نہاد عوامی خدمات کا بھرم کھل جائے گا۔ بجٹ تجاویز میں ٹیکسوں کی بھرمار غریب اور مفلوک الحال عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی حق تلفیاں کیں اور اپنے ہم پیالہ و ہم نوالہ امراء کو نوازنے کیلئے غریبوں پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا۔ امسال بھی اْنھوں نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر اپنی پرانی روایات دْہرائی۔ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ ہے کسی بھی سطح پر غریبوں کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔