پیرس(نمائندہ خصوصی)پا کستا ن تحریک انصا ف کی اگست میں شروع ہو نے والی احتجا جی تحریک حکو مت کے تا بو ت میں آخری کیل ثا بت ہو گی۔احتجا جی تحریک کو کا میا ب بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع ہے۔کر پٹ اور بددیا نت حکمرا نو ں سے تنگ عوام شدت سے عمرا ن خا ن کی حکو مت کے خلا ف احتجا جی تحریک کا انتظا ر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکو مت کے خلا ف گزشتہ دھرنے کو مخدو م جا وید ہا شمی نے نقصا ن پہنچا یا مگر اس با ر کا دھر نا لا حا صل نہیں ہو گا۔ حکمرا نو ں کے ہا تھ کرپشن میں رنگے ہو ئے ہیں۔جن کا احتسا ب وقت کی ضرورت ہے۔بلا امتیاز احتسا ب تک تحریک انصا ف چین سے نہیں بیٹھے گی۔عوام کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں