حکومت اگلے الیکشن کیلئے پی ایس ایل کا چورن بیچنا چاہ رہی ہے ، ابرار اعوان
پیرس(ایس ایم حسنین) ابرار اعوان ، تحریک انصاف ،فرانس کے سینئر راہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سکھا شاہی کے اختتام تک امن و امان قائم نہیں ہوسکتا،شوباز شریف رینجرز کو فری ہینڈ دینے کے حق میں نہیں جبکہ لاہور بھر کو جام کرنے کا حکم ایسے دے رہے ہیں جیسے ان کی خاندانی جاگیر ہو۔ سب کچھ الیکشن سٹنٹ سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا مگر اس چکر میں کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جو کہ کوئی نہیں چاہتا ۔ جبکہ نجم سیٹھی انڈیا کے ساتھ سیریز تو بحال کرا چکے ہیں اب وہ پی ایس ایل بھی پاکستان اسی طرح لائیں گے۔