پیرس (یس اردو نیوز) معروف بزنس مینوں کیانی ریسٹورنٹ کے مالک ابرار کیانی اور شاہنواز ریسٹورنٹ کے سی ای او افضان شاہنواز نے فرانس کے صحافتی برادری کے اعزاز میں شاندار افظار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں جرنلسٹس اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافتی برادری کے ارکان نےسیاست اور صحافت کے باہمی تعلق پر بحث کی ۔ اس موقع پر صحافتی اقدار کے تحفظ اور موجودہ دور میں صحافتی ضابطہ اخلاق کے خدوخال پرزور دیا گیا۔
تقریب میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔شرکا نے افضان نواز اور ابرار کیانی کی کوششوں کو سراہا اور کمیونٹی کیلئے ان کے مشترکہ ایونٹس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔