فرانس(نمائندہ یس نیوز) جناب ابرار کیانی راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے کہا ہے کہ میر سلیمان خان آف قلات اور حربیار مری کے بیانات بلوچ قوم کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتے بلکہ اپنی مٹی سے غداری کرنا بلوچ قوم کی غیرت و حمیت کے خلاف ہے ۔ بلوچ قوم کبھی بھی غدار نہیں رہی بلکہ محب وطن اور سچے پکے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ محض چند کوڑیوں کے عوض اپنے ایمان اور وطن کی محبت بیچنے والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور وہ دن دور نہیں جب ان لوگوں کو اللہ کا عذاب آن پکڑے گا۔
ان لوگوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں اور روئے زمین پر ان سے زیادہ بد بخت شاید ہی کوئی ہو گا جو کہ اپنے وطن اور مٹی سے غداری کرے۔