پیرس(ایس ایم حسنین)ابرار کیانی، سینیئر راہنما، پاکستان تحریک انصاف ،فرانس نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان سے حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ شریفوں کی دوغلی پالیسیوں کو بے نقاب اور انتہا پسند مودی کے گھنائونے چہرے کو موثر طریقے سے بے نقاب کردیا ہے۔
رائے ونڈ جلسہ تاریخ ساز رہا ۔ اس سے حکومتی ایوانوں میں بے چینی پھیل رہی ہے اور جس طرح سے حکومتی ارکان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ان کا احتساب بھی اتنا ہی سخت واقع ہوگا۔