جنرل راحیل نے ایمانداری اور بہادری کا ایک اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے جس بھلایا نہیں جاسکتا ،سینئر راہنما پی ٹی آئی فرانس
پیرس (ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے ثابت کیا ہے کہ فرائض کی ایمانداری سے تکمیل سے ہم پاکستان اور پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔جنرل راحیل شریف نے فرض شناسی اور ایمانداری اور بہادری کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے جسے آج کے لیڈرز کو فالو کرنا چاہیے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔