ایبٹ آباد کمیشن، میمو گیٹ اور پانامہ لیکس نام نہاد جمہوریت کے چیمپئنز کے کالے کارناموں کی ایک داستان عجیب ہے
پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے یس اردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد واقع، پھر کمیشن کی رپورٹ، میمو گیٹ اور پانامہ لیکس پاکستان کے نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے ماتھے پر کلنگ کا ایسا داغ ہیں جو کہ کوئی اور ہی داستان سناتے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ان واقعات کو نہیں بھول سکتا۔ ان لوگوں کا انجام انتہائی بیہانک ہوگا کیونکہ ان اہم ترین قومی سانحات پر بننے والے کمیشن ہی متنازعہ اور فیصلے ڈبوں میں بند ہیں جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔ اور ان متنازعہ کارمانوں کو کھول کر عدالت کے سامنے نہیں رکھا جاتا اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سزائیں نہیں دی جاتیں ہم بطور قوم ہمیشہ غلام ہی رہیں گے اور تحریک انصاف اس غلامی کو نہ صرف ٹھوکر مارتی ہے بلکہ اس کے خلاف پوری تندہی کے ساتھ برسر پیکار ہے۔