پیرس (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی تر قی کا اندازہ فی کس آمدنی کی بد ترین صورتحال سے لگایا جاسکتا ہے، گزشتہ چار بجٹوں میں عوام کا بھرکس نکالنے والے کے انجام سے عبرت حاصل کریں، اور اب پٹرول بم اور نہ جانے کون کون سے معاشی خودکش حملے کیے جا رہے ہیں ۔ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔
وزیر اعظم ہوش کے ناخن لیں اور اپنے پیش رو سے عبرت حاصل کریں۔