counter easy hit

دفاع وطن اورجمہوریت کے قیام اوراستحکام کیلئے فوج اورجنرل(ر)پرویز مشرف کی خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں، ابرارکیانی

دفاع وطن اورجمہوریت کے قیام اوراستحکام کیلئے فوج اورجنرل(ر)پرویز مشرف کی خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں، ابرارکیانی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی نے کہا ہے کہ جنرل ر پرویز مشرف کی حب الوطنی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ دفاع وطن اور جمہوریت کے قیام کیلئے انھوں نے مثالی کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سازشوں کا محور اس وقت پاک فوج اورسیکورٹی ادارے ہیں اسی لئے خاموشی سے 73 کے آئین میں اس کی خالق جماعت نے بدنیتی پر مبنی ترامیم کا سلسلہ جاری کیا۔ 2007 میں جب ایمرجنسی لگائی گئی اس وقت یہ غداری کے زمرے میں نہیں تھا اور محض محسن پاکستان جنرل ر پرویز مشرف کو ان کی حب الوطنی کی سزا دینے کیلئے چارٹرڈ آف کرپشن والوں نے بدنیتی پرمبنی اٹھارھویں ترمیم متعارف کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ  وطن کے دفاع و بقاء کیلئے پاک فوج  اور جنرل ر پرویز مشرف کی قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں  اور ارض وطن کیلئے  بے مثال جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں جنہیں کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

abrar kayani, senior, leader, pti, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website