اعلیٰ صحافتی ضابطہ اخلاق اورتارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے میں یس اردو کو منفرد اعزاز حاصل ہے، ابرارکیانی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما اورممتاز کاروباری شخصیت ڈائریکٹر کیانی ریسٹورنٹ فرانس ابرارکیانی نے کہا ہے کہ یس اردو نیوز اعلیٰ صحافتی ضابطہ اخلاق اورتارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یس اردو نیوز نے اپنے آغاز سے لے کر آج تک انتہائی غیر جانبداری اور ہمت وحوصلے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور پاکستان اور یورپ بھر میں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کیا ہے انشااللہ اعلیٰ اوصاف اور بلند اصولوں پر مبنی صحافت ہر پاکستانی کے دل کی آواز بنی رہیگی اور یہی پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددگار ہے۔