پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اور ممتاز بزنس مین ابرار کیانی نے کہا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر پر آئین و قانون کو حرکت میں آنا چاہیے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پیمرا جیسے نام نہاد خود مختاری رکھنے والے ادارے آئین و قانون کو خود ہی مزاق بنا رہے ہیں۔
عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے کروڑوں کما کر جیبیں بھرنے والے پیمرا کے اہلکاروں کو کسی یاددہانی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ انہوں نے کس چیز کا نوٹس لینا ہےا ور کس کا نہیں بلکہ انہیں خود ہی نااہل شخص کی تقاریر پر پابندی لگانی چاہیے تھی جس نے آئین و قانون کو کھیل بناتے ہوئے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف از خود دھماچوکڑی مچا رکھی تھی جس کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت ہیں دے سکتا۔