پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر راہنما ابرار کیانی نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس وجیہ اور جاوید ہاشمی پورس کے ہاتھی ثابت ہو ئے ان کالی بھیڑوں سے نجات پر کپتان یوم تشکر منانے کا اعلان کریں
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں داغی راہنما ہیں اور دونوں نے پارٹی کی بیس سالہ تاریخ کو فراموش کرتے ہوئے اپنا سکہ چلانے کی کوشش کی۔ ساری زندگی سیاست کرنے والے ہاشمی اور ایک ریٹائرڈ جسٹس اتنا بھی شعور نہیں رکھتے کہ سیاسی پارٹی میں کارکنوں کو ہر طرح کی سہولت دی جاتی ہے من مانی نہیں کی جاتی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ دونوں راہنمائوں نے پارٹی میں افرا تفری کو ہوا دی اور بگڑے ہوئے بچوں کی طرح ضد بازی میں اپنا تمام عرصہ گزارا۔ ایسے لوگوں کے جانے پر کوئی غم نہیں منا رہا بلکہ کارکن اظہار تشکرکر رہے ہیں۔