پیرس(یس اردو نیوز) پیرس میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا جس میں پاکستان میں موجود تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر سینیئر راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے یس اردو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم تشکر پاکستان تحریک انصاف ورکرز کیلئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے ۔ہمارا کامل ایمان ہے کہ جس پروردگار نے کرپشن کی تاریکیوں کےخلاف جہاد کرتے ہوئے ہمیں روشنی کی کرن دکھائی ہے وہ ہمیں روشن دن تک ضرور لے جائے گا۔
ہم اس لئے اظہار تشکر کے طور پر اکھٹے ہیں اور سب عہدیداران اور کارکنان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کیخلاف جاری تحریک کا آخری دم تک دفاع کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز عزت نفس پر یقین رکھتے ہیں اور تمام پارٹیوں کے کارکنان کا احترام کرتے ہیں