counter easy hit

    مولانا سمیع الحق پر وحشیانہ حملے اورقتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، ابرار کیانی

مولانا سمیع الحق پر وحشیانہ حملے اورقتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، ابرار کیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی وحشیانہ حملے کے نتیجہ میں پردرد شہادت پر افسوس کا اظہار کتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی اہم ترین شخصیت کو نشانہ بنایا گیا۔ سازشی عناصر ملک میں افراتفری کیلئے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ قاتلانہ حملے میں شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کے چراغ جلانے والے کو شہید کردیا گیا۔ پاکستان میں اندھیروں کیلئے اغیار کی سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ اور ان کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہے۔

abrar kiani, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, CONDEMNED, BRUTAL, MURDER, OF, MOLANA SAMI UL HAQ