counter easy hit

پانامہ لیکس نے قوم کی آنکھیں کھول کر رکھ دیں ،ابرار کیانی

 Abrar Membe

Abrar Membe

پیرس (عمیر بیگ)وزیر اعظم عدالتی کمیشن کے ذریعے عوام کو چکر دینے کی کوشش نہ کریں ، پانامہ لیکس نے قوم کی آنکھیں کھول کر رکھ دیں وزیر اعظم عدالتی کمیشن کے ذریعے عوام کو چکر دینے کی کوشش نہ کریں ،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی رپورٹ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کی بجائے نیب سے کروائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ پانامہ لیکس کی رپورٹ پر آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا ہے وزیر اعظم نواز شریف بھی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں تاکہ غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہو سکیں۔