counter easy hit

پانامہ لیکس،سپریم کورٹ نوٹس لے،ابرار کیانی

Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس کے ایشو پر تحریک انصاف کا حکومت پر زبر دست دباؤ ملک میں یقینی سیاسی تبد یلی کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھاری اثاثوں کے انکشاف کے بعد حکمران ٹولہ حکومت کر نے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھا ہے اور اب موجودہ حکومت کے مستعفی ہوئے بغیر بات نہیں بنے گی، سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر ازخود نوٹس لے تاکہ آئندہ کسی کو قومی وسائل لوٹنے کی جرات نہ ہو۔