پیرس(عمیر بیگ)جس کی پوری قوم حمایت کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ جس طرح جنرل راحیل شریف نے فوج کے اندر شفاف اور بلاتفریق احتساب کے ذریعے کرپشن میں ملوث اعلیٰ افسروں کو سزا دی اسی طرح کا کڑا اور غیر جانبدارانہ احتسابی عمل حکمرانوں، سیاست دانوں ، قومی اداروں سمیت ہر فرد کے خلاف فوری شروع کیا جائے تاکہ کرپشن کے ناسور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ابرار کیانہ سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہی دہشت گردی، غربت، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہونے سے معیشت کمزور اور معاشرہ بگاڑ کا شکار ہو رہا ہے اور ملکی احتسابی اداروں کے سیاسی اثر و رسوخ کے زیر اثر کام کرنے سے قوم شدید مایوسی اور بے چینی کا شکار ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کا کڑااحتساب کرنا ہوگا۔