پیرس(عمیر بیگ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہمارے ملک کے حقیقی ہیرو ہیں ملک کو ایسے محب وطن جرنیل کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے حکومت کرنے والی تمام جماعتوں کی کارکردگی اور کرپشن نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ، اس لئے کرپٹ حکمرانوں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے اورلوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کر کے ملکی خزانے میں جمع ہونی چاہئے