پیرس(عمیر بیگ)قومی خزا نہ لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ بدعنوانی معاشرہ کا ناسور ہے اسے جڑسے اکھاڑنا ہو گا ،حکومت نے ملکی مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، ا نہوں نے کہاکہ عمران خان تنہا بدعنوان ٹولے سے نبرد آزما ہیں ،خاندانی سیاست کرنے والوں سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔