پیرس(عمیر بیگ) ملک کی تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیر اعظم کو جمہوریت اور ملکی سلامتی کیلئے مستعفی ہوکر پاناما ایشوپر جوڈیشل انکوائری اور اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کر لینے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔