counter easy hit

حکمرانوں کا کڑا احتساب ناگزیر ہے،ابرار کیانی

Abrar Member

Abrar Member

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک کو کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری سے پاک کئے بغیر پاکستان ترقی یافتہ اقوام میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں سمیت غیر قانونی طور پر دولت بنانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ابرار کیانی سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ اگر عوام کو انصاف نہ ملا تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہوں گے اور اگر صورتحال ایسی بن گئی تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا۔