پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جدو جہد کر رہی ہے جس کا عملی ثبوت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابرار کیانی سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک میں باد شاہی نظام کو فروغ دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی صورت اقتدار کو شیئر کرنے کے عادی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے معاملہ کی مکمل اور صاف شفاف تحقیقات اب ناگزیر ہو چکی ہیں۔