پیرس(عمیر بیگ)حکومت نے ترقیاتی فنڈز چہیتوں کے ذریعے ہی خرچ کرنے تھے تو بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟فنڈز اگر ن لیگی ایم پی ایز کو ملے توپھر دمام دم مست قلندر ہو گا ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک 4کھرب روپے کا قرضہ لے چکی ہے،جس سے بیرونی قرضے 20کھرب کی خطرناک حد تک جا پہنچے ہیں،ایسے حالات میں حکومت کو ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام کرنا چائیے، ایسے حالات میں اورنج ٹرین منصوبہ بھی معیثت پر بوجھ ہو گا ۔