لاہور: احسن اقبال نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور اقامہ سے متعلق ذکر نہیں کیا جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے: پی ٹی آئی رہنما
تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی اہلیت چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، وہ اپنے قانونی ماہر بابراعوان سے مشاورت کے بعد پٹیشن دائر کرینگے۔ ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وزیردخلہ احسن اقبال نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور اقامہ سے متعلق ذکر نہیں کیا جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ ابرارالحق کا کہنا تھا چند روزمیں احسن اقبال کی اہلیت کو چیلنج کردینگے۔ واضح رہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بھی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ چھپانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق چھپانے پر خواجہ آصف کو نا اہل کیا جائے۔