ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)جماعت اسلامی کی جانب سے چلائی جانے والی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں ٹرین مارچ ٹنڈوآدم پنہچا تو جماعت اسلامی سندھ شورہ کے میمبر عبدلعزیز غوری ،مشتاق عادل،مولانہ حاجی نور حسن،مسرور احمد غوری کی قیادت میں ہزاروں افراد نے سراج الحق اور ٹرین مارچ کے دیگر قائدین کا شاندار استقبال کیا اس موقعے پر سراج الحق نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی دولت لوٹ کر غیر ملکی بینکوں کے پیٹ بھر دئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کرپٹ سیاستدانوں ،حکمرانوں ،کی رپورٹیں شایع ہونے کے بعد اب وزیر اعظم پر اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران فوری طور پر اقتدار سے علحیدہ ہو جائیں لوٹی ہوئی دولت بیرون ممالک سے واپس لائی جائے انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار سے علحیدہ ہونے کی بجائے بڑی ڈھٹائی سے اپنی جھوٹی صفائیاں پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو جماعت اسلامی کرپٹ حکمرانون سے نجات دلائیگی انہوں نے کہا کہ ملک بیرون قرضوں کے ملبے میں دبتا جا رہا ہے جبکہ کرپٹ حکمران اور بیورو کریسی نے دولت کے انبار اکٹھے کر لئے ہیں ان لوگوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے تو پاکستان کے تمام بیرونی قرضے اتر جائینگے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک ملک کو ایماندار حکمران نہیں ملا جو بھی اقتدار میں آیا اس نے اپنی دولت میں اضافہ کیا ملک کے خزانے پر مسلسل ڈاکوں کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے ،ٹرین مارچ کی آمد پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے کارکنان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اور حکمرانوں سے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے ۔