لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شب برات کی آمدکے ساتھ ہی شہرکے گلی ،محلوں میں ماچس پٹاخوں کی ٹھاہ ٹھاہ کی آوازیں گونجناشروع ہوگئیں،نمازی پریشان،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ شہراورگردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجودآتش بازی کے سامان کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے ،دکاندارچندٹکے کمانے کی خاطرانسانی جانوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں ،آتش بازی چلانے والے شرپسندعناصرماچس پٹاخے چلاکربزرگوں ،خواتین اور بچوں پرپھینک کران کو حراساں کرتے ہیں جس سے شہری عاجزآچکے ہیں،مقامی پولیس بھی آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے سامنے بے بسدکھائی دیتی ہے ، عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات،ڈی پی او گجرات سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔