counter easy hit

حکمرانوں نے آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے قومی ادارے تک بیچ ڈالے ، ابوبکر گوندل

 Abu Bakr Gondal

Abu Bakr Gondal

پیرس (عمیر بیگ)حکمرانوں نے آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے قومی ادارے تک بیچ ڈالے ہیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا کر قوم کونئے سرے سے دھوکہ دیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ابوبکر گوندل رہنما پی ٹی آئی فرانس نے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت مشاورت کے بغیر ٹی او آرز بنانے سے باز رہے ،حکمرانوں نے پاکستان کے نام پر قرضے لیکر بیرون ملک اثاثے بنائے ،سکینڈل نے شریف خاندان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے ،نواز شریف احتساب سے ڈرتے ہیں،جس نے بھی لوٹ مار کی اس کا کڑا احتساب ہونا چاہئے ،ملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں،کرپشن زدہ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں،نواز شریف مرضی کا ٹی او آرز بناکر کلین چٹ چاہتے ہیں