counter easy hit

حکومتی پالیسیوں سے قومی ادارے تباہ ہوگئے ، ابوبکر گوندل

 Abu Bakr Gondal

Abu Bakr Gondal

پیرس(عمیر بیگ)لوٹ مار کرنے والوں کا آئندہ الیکشن میں احتساب کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ابوبکر گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف برادران بیرون ملک اثاثے واپس لے آئیں تو انہیں قوم معاف کردے گی۔ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے۔ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہوچکے۔ قرض لے کر پراجیکٹ مکمل کئے جارہے ہیں۔آئندہ الیکشن میں لوٹ مار کرنیوالوں کا احتساب کیا جائے گا۔