counter easy hit

لوٹ مار کرنیوالوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے ،ابوبکر گوندل

Abu Bakr Gondal

Abu Bakr Gondal

پیرس(عمیر بیگ)موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک بحران کا شکار ہو چکا ہے۔شہباز شریف نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا کر دیگراضلاع کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھادیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما ابوبکر گوندل نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں آ کر عوامی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ عوام کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔