پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے ، حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آکر قوم سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہوچکی ہے ، عمران خان نے عوامی امنگوں کے مطابق حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے کرپٹ حکمرانوں فرار نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ابو بکر گوندل رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو کرپشن ،بیروزگاری اور لوٹ مار سے پاک کرنے کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے