پیرس (عمیر بیگ)دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ وہ انسان کہلانے کے قابل ہیں دہشت گردی کے اس واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، نہتے اور بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ہی وہ انسان کہلانے کے قابل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ابو بکر گوندل نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے فوری بعد سانحہ لاہور کا رونما ہو جانا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، دہشت گرد ملکی امن تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔