پیرس(عمیر بیگ) پانامہ لیکس نے پی ٹی آئی کے موقف کو سچ کر دیا،منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر ملکی اثاثے بنانے والے موجودہ اور سابق حکمران اور اشرافیہ بے نقاب ہوگئی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرنس کے رہنما ابوبکر گوندل نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ان انکشافات پر حکومتی ردعمل نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے اور قوم اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ کرپشن زدہ لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔