پیرس(عمیر بیگ)موروثی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن چھپانے کیلئے نیب قوانین میں کسی ترمیم کو قبول نہیں کرے گی،قومی احتساب بیورو کو ہر اعبار سے خود مختار بنائے بحیر غیر جانبدار احتساب یقینی نہیں بنایا جا سکتا، ان خیالا ت کا اظہار ابو بکر گوندل پاکستان تحریک انصاف فرانس نے ایک خصوصی میٹنگ میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب سے خائف ہیں ، حالانکہ چیئرمین کا تقرر دونوں جماعتوں مل کر کیا تھا ، ابو بکر گوندل نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی میں جمہوری نظام نہیں، تحریک انصاف دوسری سیاسی جماعتوں کو انتخابات کا راستہ دیکھا نے میں مثال قائم کر رہی ہے،حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے عوام کا استحصال کیا ہے ۔